جہلم میں سمال انڈسٹری راٹھیاں کے قریب مزدا اور ڈمپر میں تصادم، ایک شخص زخمی

جہلم میں سمال انڈسٹری راٹھیاں کے قریب مزدا اور ڈمپر میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں جی ٹی روڈ کے قریب سمال انڈسٹری کے مقام پر مزدا اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 40 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدا گاڑی اور تیز رفتار ڈمپر آمنے سامنے آ گئے۔ تصادم کے نتیجے میں مزدا کا 40 سالہ ڈرائیور محمد سلیمان ولد اسلم ساکن ضلع قصور شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور گاڑی سے نکالنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button