جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 439 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی جا سکے اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع کے مختلف علاقوں میں 16 مقامات پر سپیشل سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 439 افراد کی مکمل چھان بین کی گئی۔ آپریشنز کے دوران شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی تاکہ شناختی عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئیں جہاں گاڑیوں اور افراد کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی گئی۔ مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور مشکوک عناصر کی تلاش کے لیے ان آپریشنز کو بھرپور انداز میں انجام دیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button