جہلم میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں سول لائنز پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی اور جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد ایک عرصے سے جسم فروشی جیسے غیر اخلاقی و غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جہلم پولیس معاشرے کو پاکیزہ اور محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔



