پنڈدادنخان میں مسلح چور نے موبائل شاپ کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پنڈدادنخان میں مسلح چور نے موبائل شاپ کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں چوری کی واردات کے دوران پیش آیا، جہاں ایک مسلح چور نے موبائل شاپ کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ فرار ہوتے ہوئے ملزم نے حسین آباد عید گاہ کے قریب اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آ کر موبائل شاپ کا مالک علی عثمان شدید زخمی ہو گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں چور نے موبائل شاپ کے مالک کو (ق.ت.ل) کر دیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum #pinddadankhan #newsupdate #tiktoknews #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates

زخمی علی عثمان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی اسپتال ریفر کیا گیا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو موقع پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button