سیلاب میں پھنسے 400 افراد کی جان بچانے پر جہلم پولیس کی جرأت قابلِ تعریف ہے، مریم نواز

جہلم: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر سیلاب میں پھنسے افراد کوریسکیوکرنے کے لئے جہلم پولیس کے بہادر جوانوں کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے 400 افراد کو بچانے کے لیے جہلم پولیس کی جرات، فوری کارروائی اور بے لوث خدمت قابلِ تعریف ہے۔ جہلم پولیس حقیقی معنوں میں ہیرو ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جہلم پولیس خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی اور بے شمار لوگوں کے لیے امید بنے۔جہلم پولیس کی انتھک خدمت اور ہماری کمیونٹی کے اصل محافظ بننے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button