جہلم میں ایک اور منشیات فروش دھر لیا گیا، بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن جاری، ایک ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔



