اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔



