جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، رقم برآمد

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو حراست میں لے لیا، جس نے چوری کیے گئے مال کو فروخت کر کے حاصل شدہ رقم اپنے قبضے میں رکھی ہوئی تھی۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ فروخت کرنے سے حاصل کی گئی رقم 40 ہزار روپے برآمد کر لی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ پہلے سے درج تھا اور اسے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



