ضلع جہلم کے تمام اسکولوں میں ٹیلی تعلیم کے تحت Edu TEC، STEM اور لائبریری کارنر کا آغاز

سوہاوہ: ٹیلی تعلیم کے تحت چلنے والے ضلع جہلم کے تمام اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں Edu TEC، STEM پروگرام اور لائبریری کارنر کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام تعلیمی میدان میں ایک انقلابی تبدیلی کی بنیاد تصور کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ٹیلی تعلیم، افضال ندیم کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد اسکولوں میں جدید تدریسی سہولیات مہیا کرنا، طلباء میں سائنسی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ابتدائی سطح پر معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ Edu TEC کی تنصیب سے طلباء کو ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) پروگرام بچوں میں تجسس، تجربہ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں اسٹوڈنٹس لائبریری کارنرز کے قیام سے طلباء کو مطالعے کا رجحان ملے گا اور علمی ماحول کو فروغ حاصل ہوگا۔

افضال ندیم نے مزید کہا کہ یہ جدید سہولیات نہ صرف طلباء کی علمی قابلیت میں اضافہ کریں گی بلکہ جہلم کے تعلیمی نظام میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button