پنڈدادنخان کے علاقے ٹوبہ میں آوارہ کتوں نے معمر خاتون کو کاٹ لیا، خاتون شدید زخمی

پنڈدادنخان میں آراہ کتوں کا راج، معمر خاتون کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں ٹوبہ، محلہ نزد بوائز ہائی سکول میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے علاقہ مکینوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

حالیہ واقعے میں ایک معمر خاتون کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی خاتون نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

اس حوالے سے مقامی سماجی کارکن نذر عباس مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں اکثر کتے باؤلے ہو جاتے ہیں، اور ہمارا محلہ گاؤں سے الگ تھلگ سائیڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں کی یلغار کا شکار ہے۔ درجنوں کی تعداد میں کتے دن رات پہرہ دیتے نظر آتے ہیں، لیکن افسوس کہ متعلقہ انتظامیہ اس سنگین مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ نے فوری کارروائی نہ کی تو اس مسئلے سے مزید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے مہم چلائی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button