شجرکاری موسم کی شدت کم کرنے اور آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہے، کمشنر عامر خٹک

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع اپنی بیوٹیفکیشن سکیمز کا پی سی ون آئندہ دو دنوں میں جمع کروائیں تاکہ مطلوبہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان پر عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے واٹر ریٹس کی پینڈنسی کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے بس سٹینڈز کا دورہ کریں اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں۔ایڈمنسٹریٹر بس سٹینڈ کو بس سٹینڈ کے فنڈز اسی کی بہتری کے لئے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کڑی نگرانی کی جائے کہ وہاں مسافروں کو تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔

انجینئر عامر خٹک نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے نتیجے میں 2019 سے اب تک کی جانے والی شجرکاری کی جائزہ رپورٹ مرتب کی جائے، رپورٹ میں شجرکاری کے دوران لگائے گئے پودوں کا سروائیول ریٹ دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف خوبصورتی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف و شفاف ماحول کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہے،اس سے موسموں کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو سرسبز اور صحت مند پاکستان دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button