جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ایس ایچ او کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو 80 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جو کہ نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ منشیات فروشوں کی نشاندہی میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو نشہ جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔



