ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینک بلال ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے مریم نواز ہیلتھ کلینک بلال ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور کلینک کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

دورے کے دوران ڈی سی میثم عباس نے علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کلینک کے عملے کو ہدایت کی کہ آنے والے تمام شہریوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کلینک میں موجود سہولیات، طبی عملے کی کارکردگی اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کی اولین ترجیح صحت کے شعبے میں بہتری ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button