جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن، 246 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن افراد کی سرکوبی کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 8 مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 246 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔

یہ اقدامات اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کی شناخت پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی تاکہ مؤثر اور تیز ترین ویری فکیشن ممکن ہو سکے۔

پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی۔ اس کارروائی کا مقصد مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کی گرفتاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، شرپسند عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پولیس قانون کی بالادستی اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button