افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک کے طلباء کی ریلی

سوہاوہ: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک میں واقع روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں ایک پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، مقامی افراد اور مہمانانِ خصوصی نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کی قیادت انچارج پولیس چوکی کسیال سب انسپکٹر نذر عباس اور ڈی ویژن سکول اینڈ کالج بڑاگواہ کے ڈائریکٹر احسن محمود چوہدری نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے جذبے سے لبریز نعرے لگاتے ہوئے ریلی نکالی۔

ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "افواج پاکستان زندہ باد”، "آرمی چیف حافظ عاصم منیر تیری عظمت کو سلام”، "پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کو خراجِ تحسین” جیسے جذباتی نعرے درج تھے۔ علاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مہمانانِ خصوصی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کا دفاع بہادری سے کیا ہے اور رافیل جیسے جدید جنگی طیاروں کو گرا کر دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ متحد ہے اور ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button