جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 316 افراد کی چیکنگ

جہلم: ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے 08 مختلف مقامات پر سپیشل سرچ آپریشنز کیے اور 316 افراد کو چیک کیا۔ ان آپریشنز کا مقصد نہ صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنا بلکہ شہر کی اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

پولیس کی ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی بھی کی اور چیکنگ کی، تاکہ مجرمان اشتہاریوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ دوران آپریشنز شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی، تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔

ان آپریشنز کا مقصد اسلحہ ناجائز، منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو اپنے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنا ہے۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ یہ سرچ آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے اور پولیس عوامی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی پولیس جرائم کی روک تھام میں کامیاب ہو سکتی ہے اور شہر کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button