پنڈدادنخان میں پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پنڈدادنخان میں پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے خودکشی کا ڈرامہ بے نقاب کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے ٹوبھہ میں انس نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن (م۔ف) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جو کہ گھر والوں کو قابلِ قبول نہ تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لواحقین نے ابتداء میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا۔ تاہم تفتیش کے دوران لواحقین کے بیانات میں تضادات سامنے آئے جس سے حقیقت سامنے آ گئی۔

@jhelumupdates جہلم میں ایک اور لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا #jhelum #foryou #pinddadankhan #foryoupage❤️❤️ #pageforyou #jhelumupdates #pakistannews #news #pdk ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ للِہ پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ للِہ کی مدعیت میں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button