جہلم میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا

جہلم: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے زیر نگرانی ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کیمپ رہائش گاہ قمر ضیا بریگیڈیئر مظفر روڈ گاؤں مونن روہتاس روڈ جہلم میں 3 بجے سے 5 بجے تک منعقد ہوا۔ کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ اور سکن سپیشلسٹ کی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات فراہم کیں۔ اس کیمپ میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، جو سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے، عرصہ دراز سے ملک بھر میں صحت کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے، اور یہ تمام کام شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔

کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button