جہلم میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت چار افراد زخمی

جہلم میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
یہ افسوسناک حادثہ جہلم کے نواحی علاقہ نوگراں کے مقام پر پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم سے 70 سالہ شخص جاں بحق اور تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ 70 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد سلیم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
@jhelumupdates جہلم میں اور افسوسناک حادثہ #Jhelum #JhelumUpdates #pageforyou #foryoupage❤️❤️ #PakistanNews #Pakistan #جہلم #News #JhelumNews ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 70 برس تھی جبکہ زخمیوں میں 50 سالہ منور حسین، 70 سالہ صفینہ بی بی، 45 سالہ صوفیہ اور 64 سالہ پروین اختر شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔



