عید الفطر کے موقع پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

جہلم: عید الفطر کی آمد پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس سے عوام مزید مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے۔ مختلف برانڈز کے تیل اور گھی کی قیمتیں 5 روپے سے 15 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اے برانڈ کے ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد یہ 615 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسی برانڈ کا ایک کلو گھی 10 روپے مہنگا ہو کر 600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب بی برانڈ کا تیل 490 روپے سے بڑھ کر 500 روپے اور گھی 10 روپے اضافے کے بعد 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



