ضلع جہلم میں سکولوں کیلئےنئےاوقات کارجاری

جہلم: عیدکی تعطیلات کےبعدسکولوں کیلئےنئےاوقات کارجاری کردیے گئے ۔

سنگل شفٹ سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے،چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی،سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

ڈبل شفٹ میں صبح 8 بجے سکول لگےگا،چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی،ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی،سکینڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 1بجے لگےگا،چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی،سکینڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔

مذکورہ نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا جو 15 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ 15اکتوبر کےبعدموسم سرما کیلئےنئےاوقات کارجاری کیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button