جہلم میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم دھر لیا گیا

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والےملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم احد افضل کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اور شراب سپلائی کرنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button