تعلیمی شعبے میں ہونہار طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ طلبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے دوران کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیمی میدان میں بھرپور محنت کریں تاکہ ان کا اور ملک کا مستقبل روشن ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 22 طلبہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں اور ان تمام طلبہ کی محنت کو سراہا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر تبلیغ الاسلام سکول کے ایک طالب علم کا ذکر کیا جس نے اپنے وسائل سے ڈرون جہاز تیار کیا اور اسے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام وسائل طلبہ کی بہتر تعلیم کے لیے دستیاب ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیمی شعبے میں ہونہار طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ اس تقریب کا مقصد نہ صرف طلبہ کی محنت کو سراہنا تھا بلکہ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنا بھی تھا۔

تقریب میں سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ، مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button