دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کا رش، مہنگائی نے مشکلات بڑھا دیں

جہلم: رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا آغاز ہوتے ہی شہر کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان نظر آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی جہلم شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کیا، تاہم اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ کپڑوں، جوتوں، آرٹیفشل جیولری، چوڑیوں، مہندی اور دیگر عید سے متعلقہ اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب دکاندار بھی عید کی خریداری کرنے والے صارفین سے منہ مانگی قیمتیں طلب کر رہے ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسز میں نرمی کی جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ بھی اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button