مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی

جہلم: مہنگائی کی ہفتہ وار شرح تین فیصد سے اوپر چلی گئی،ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں اضافہ اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق رمضان المبارک سے قبل گوشت، آلو، پیاز، چینی، چکن، ٹماٹر سمیت بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،27 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 320 اعشاریہ 32 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 310 اعشاریہ 12 پوائنٹس تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق لپٹن چائے کی قیمت میں 6 اعشاریہ 62 فیصد، بریڈ 1 اعشاریہ 67 فیصد، دال ماش 1 اعشاریہ 12 فیصد، سرسوں کا تیل 1 اعشاریہ 08 فیصد، لہسن 1 فیصد، ایل پی جی 0 اعشاریہ 37 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0 اعشاریہ 32 فیصد، دال چنا 0 اعشاریہ 21 فیصد اور اڑھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی کمی ہوئی۔

ٹماٹر 11 اعشاریہ 49 فیصد، کیلا 8 اعشاریہ 32 فیصد، انڈے 5 اعشاریہ 43 فیصد، چکن 4 اعشاریہ 13 فیصد، آلو 2 اعشاریہ 79 فیصد، پیاز 2 اعشاریہ 04 فیصد، بیف 1 اعشاریہ 68 فیصد، چینی 1 اعشاریہ 55 فیصد اور سگریٹ 0 اعشاریہ 51 فیصد مہنگے ہو گئے۔

واضح رہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button