فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار

لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دیا، پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت جمع کروا دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ عدالت جمع کروا دی۔

پولیس نے فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دیا، فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، فواد چوہدری نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button