جہلم میں رمضان کی آمد کے ساتھ کھجوروں کی فروخت میں اضافہ

جہلم: رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی جہلم شہر اور ضلع بھر میں کھجوروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ روزے داروں کی بڑی تعداد افطار کے لیے کھجور خریدنے میں مصروف ہے، جس کے باعث دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

شہر میں سندھ کی کھجوروں کی متعدد اقسام زیادہ مقدار میں دستیاب ہیں اور ان کی مانگ بھی سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ پنجگور (بلوچستان)، ایران، سعودی عرب اور عراق سے درآمد شدہ کھجوریں بھی اندرون شہر کی دکانوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جنہیں شہری ذوق و شوق سے خرید رہے ہیں۔

رمضان میں کھجوروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر دکانداروں نے مختلف اقسام کی کھجوریں وافر مقدار میں اسٹاک کر رکھی ہیں تاکہ صارفین کو آسانی سے دستیاب ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button