جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا


جہلم: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 364/23 بجرم CNSA 9 (1) 3D تھانہ سٹی کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم خطیر حسین کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
مجرم خطیر حسین کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کروایا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے جہلم پولیس کی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔



