ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر جہلم کا خشک سالی کے خدشے پر ہنگامی اقدامات کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسمی حالات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹی اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بارشیں نہ ہونے کے باعث پنجاب میں شدید خشک سالی کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے اس صورتحال کے پیش نظر پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں سروس اسٹیشنز پر پانی کے غیر ضروری استعمال پر پابندی اور دیگر بچاؤ کے اقدامات شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے فوری طور پر ضروری اقدامات کریں اور شہریوں کو بھی پانی کے محتاط استعمال کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ مستقبل میں پانی کی شدید کمی کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ پانی کا غیر ضروری استعمال ترک کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ قدرتی وسائل کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button