اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری


جہلم: درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیڑی اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 23 سینٹ کا اضافہ جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی 7 سینٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) کے لیے نئے نرخ 12 ڈالر 90 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے نرخ 12 ڈالر 67 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12 اعشاریہ 66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12 اعشاریہ 60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کے باعث ہوا۔



