ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی دلچسپی، شہر کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری، تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش جاری

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس کی ذاتی دلچسپی کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ اندرون شہر تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

محمدی چوک، گردوارہ بھائی کرم سنگھ سمیت دیگر اہم مقامات کو خوبصورت بنانے کے بعد برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کے لیے خوشگوار ماحول بھی میسر آئے گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کا کہنا تھا کہ یہ ضلع اور شہر ہم سب کا ہے اور اس کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری اینٹی انکروچمنٹ مہم کا مقصد کسی کا نقصان کرنا نہیں بلکہ عوام کی سہولت کو یقینی بناتے ہوئے شہر کو کشادہ اور خوبصورت بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جب تک ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا، اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ جہلم کو ایک جدید، خوبصورت اور منظم شہر میں تبدیل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button