جہلم پولیس کی کارروائی، پتنگ فروش گرفتار، بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد

جہلم میں پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش اعجاز احمد کو گرفتار کیا جو علاقے میں پتنگیں فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کر لیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے برآمد شدہ پتنگوں کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



