جہلم میں بارشوں کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، صباء سحر

جہلم: زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کی خاطر پنجاب حکومت اور محکمہ زراعت کی جانب سے متعدد اقدامات جاری ہیں جبکہ گندم کی فصل معمول کے مطابق تیار ہو رہی ہے، بارشوں کی کمی کے باعث پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر کی زیر صدارت ایگریکلچر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں زراعت کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت کے مختلف اقدامات اور نئے پروگراموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان خوشحال، پنجاب خوشحال پروگرام، کسان کارڈ پروگرام بھی جاری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں جبکہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع جہلم کا کوٹہ بڑھانے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام شجر کاری، یوریا کھاد کی دستیابی، گرین ٹریکٹر سکیم، اینٹی ڈینگی و سموگ مہم بھی جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں رجسٹرڈ کھاد ڈیلرز کے پاس کھاد دستیاب ہے، کپاس کی فصل کے لیے مہم شروع ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم نے محکمہ زراعت حکام کو ہدایت کی کہ کسانوں کو تمام ضروری سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button