جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن، 346 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس کی ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ یہ آپریشن دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کیے گئے، جبکہ اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی فول پروف بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

پولیس نے ضلع بھر میں 12 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے جن میں 346 افراد کو چیک کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران شہریوں کی پولیس ایپلی کیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی تاکہ مجرمانہ عناصر کی شناخت کی جا سکے۔

جہلم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کی گئی، جس میں مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں۔

سرچ آپریشن کا بنیادی مقصد اسلحہ ناجائز اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button