جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ

جہلم: ضلع جہلم میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو تاکید کی کہ وہ آپریشن میں ضلعی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے تجاوزات کو از خود ختم کر لیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ جو تاجر اپنی تجاوزات ختم نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے سبزی منڈی میں بہترین معیار کا ریڑھی بازار قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور تجاوزات کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی بھی دباؤ یا مداخلت کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ شہریوں نے تجاوزات کے خلاف جاری اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button