پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی، مگر کیسے؟

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے، صوبے کا شہری کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکے گا۔

گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دی، ترمیم کے بعد پنجاب کے شہری گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔

موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 کے مطابق موٹر مالکان اپنے ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند تھے تاہم اب پنجاب کے شہری صوبے کے کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ایک سیریز کے تحت گاڑیوں کو رجسٹریشن نمبرالاٹ کیے جارہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button