ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع کی شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم، پمفلٹس تقسیم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں، ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں پمفلٹس تقسیم کیے۔ مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی طارق شفیع نے شہریوں کو تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے خطرات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ دونوں عوامل حادثات کا باعث بنتے ہیں جس سے جان کا نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی ہدایت بھی کی، کیونکہ موٹر سائیکل سواروں کو حادثات میں زیادہ تر سر پر چوٹ لگتی ہے، جس سے جان لیوا حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ "ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی بچا سکتے ہیں۔” انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔



