شدید سردی کی لہر ؛ کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

جہلم: سوشل میڈیا پر شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی۔
محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے خاتمےکے بعد 13 جنوری بروز پیر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جو تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے گئیں۔
دوسری جانب سیکرٹری سکولز ااینڈ ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے بھی کہا کہ اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں بالکل اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔



