سوہاوہ اور پنڈدادنخان کے میڈیکل سٹوروں میں نشہ آور شربت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کا انکشاف

جہلم: تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ میں نشہ آور شربت اور ممنوعہ ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ میں میڈیکل سٹور مالکان نے محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر ڈاکٹری نسخے کے نشہ آور سیرپ اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنا شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں نشئیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ صحت کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔



