بازاروں میں مہنگائی کا راج، سبزیاں اور گوشت سرکاری نرخوں سے مہنگے داموں فروخت

جہلم شہر کے بازاروں میں پرچون سطح پر سبزیاں اور گوشت سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بیشتر مقامات پر گوشت کو سرکاری وزن ایک ہزار گرام کی بجائے 750 گرام کے حساب سے اور من مانے نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، لیکن سبزی منڈی اور دکانوں میں پیاز 180 روپے فی کلو تک فروخت ہوتی رہی۔ اسی طرح ٹماٹر 210 سے 230 روپے، آلو 70 روپے کی بجائے 90 روپے فی کلو، لہسن 585 روپے کی بجائے 780 روپے اور ادرک 295 روپے کے بجائے 380 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ بند گوبھی 60 روپے اور پھول گوبھی 80 روپے فی کلو جبکہ پالک، ساگ، مولی، اور گاجر بھی سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

برائلر گوشت کی قیمت سرکاری طور پر 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، مگر مختلف علاقوں میں دکاندار سپلائی کی کمی کا بہانہ بنا کر اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شہریوں نے بازاروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button