دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ پولیس نے جوئے کی ایک بڑی بازی الٹتے ہوئے پانچ قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دوران کارروائی داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز، موٹرسائیکل، اصیل مرغ اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمر، ثقلین اقبال، نیاز محمد، اسامہ سعید اور سجاد علی کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 40 ہزار روپے نقدی، 5 موبائل فونز، 2 موٹر سائیکل، 2 اصیل مرغ اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کیے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اصیل مرغوں کی لڑائی کے دوران جواء کھیل کر قانونی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button