سوہاوہ میں تیز رفتار کار کی درخت سے ٹکر، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

سوہاوہ میں ترکی موڑ کے قریب کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثہ میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ترکی موڑ جی ٹی روڈ کے قریب ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار مہران کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمی افراد کا تعلق گوجر خان سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button