پلاسٹک کے کاروبار پر پابندی؛ ضلع جہلم کے تاجروں کے لیے اہم خبر

جہلم: حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست اقدامات کے تحت پلاسٹک کے کاروبار کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمہ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) ضلع جہلم کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کا عمل فوری طور پر مکمل کریں۔

محکمہ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پلاسٹک کاروبار کی رجسٹریشن کے لیے 31 دسمبر آخری تاریخ ہے۔ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ تمام کاروبار ماحولیاتی قوانین کے مطابق کام کریں۔

ای پی اے کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے والے کاروباری مراکز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ کاروبار سیل کر دیے جائیں گے۔ پلاسٹک قوانین 2023 کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جو رجسٹریشن فیس کے علاوہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کے یہ اقدامات پلاسٹک کے بے جا استعمال کو روکنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ پلاسٹک کے کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کا مقصد ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) ضلع جہلم نےمزید کہنا ہے کہ تمام پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے مالکان سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ وقت میں ای پی اے پنجاب کے ساتھ اپنا کاروبار رجسٹر کروائیں تاکہ ممکنہ قانونی کارروائی اور کاروباری نقصانات سے بچا جا سکے۔

کاروبار کی رجسٹریشن اور تفصیلات کے لیے ای پی اے پنجاب ضلع جہلم کے دفتر سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button