گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کا ایک اور اعزاز ، بیسٹ ایچیور ایوارڈ حاصل کر لیا

جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم نے 2024 میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی داخلہ مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ ایچیور ایوارڈ حاصل کیا۔ بہترین کارکردگی پر ادارے کے پرنسپل پروفیسر طارق عزیز کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے گورنمنٹ وقار النساء گریجویٹ کالج راولپنڈی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمان خصوصی تھے، اور ان کے ہمراہ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن فرخ نوید بھی موجود تھے۔

وزیر تعلیم نے پروفیسر طارق عزیز اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور شیلڈ و سرٹیفکیٹ پیش کئے۔

پرنسپل پروفیسر طارق عزیز نے اس کامیابی کا سہرا اپنی ایڈمیشن ٹیم کے ارکان پروفیسر حماد رضا، پروفیسر نصیر احمد، اور پروفیسر حمزہ سعید کے سر باندھا، جن کی محنت اور تعاون کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button