ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، شہریوں سے ملاقات کی اور خدمات پر فیڈ بیک لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، شہریوں سے ملاقات کی اور خدمات پر فیڈ بیک لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے اراضی ریکارڈ سنٹر کی خدمات بارے آگاہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ سینٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے شہریوں کو بہترین طریقہ سے خدمات فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اراضی سینٹر کے باہر پارکنگ کی جگہ کی صفائی اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دفتر پٹواریاں کا بھی دورہ کیا اور وہاں اراضی امور کے لیے آئے شہریوں سے شکایات معلوم کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button