ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، تعمیراتی کا جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سپورٹس کمپلیکس جہلم کا دورہ کیا جہاں سپورٹس آفیسر نے ان کو سپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی و آرائشی کام پر بریفنگ دی۔
ڈی سی جہلم نے سپورٹس کمپلیکس اور پرانے بیڈ منٹن کورٹ کے کام کا معیار چیک کیا اور ہدایت کی کہ کمپلیکس کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں آسانی رہے۔



