جہلم میں جلتی سگریٹ سے گھرمیں آگ لگ گئی، دم گھنٹے سے 50 سالہ شخص متاثر

جہلم میں جلتی سگریٹ سے گھرمیں آگ لگ گئی، دم گھٹنے کی وجہ سے 50 سالہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ رمضان پورہ میں راجہ افضل کی رہائش گاہ کے قریب ایک گھر میں سموکنگ کے دوران لاپرواہی سے اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوری قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے دوران دم گھٹنے سے 50 سالہ خالد ولد حنیف متاثر ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔



