اساتذہ کے لئے پریشان کن خبر

جہلم: کنٹریکٹ پریڈ میں سائنس ٹیچنگ الاؤنس لینے والوں سے الاؤنس واپس لینے کافیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ سے زائد اساتذہ سے کروڑوں الاؤنس واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا،مذکورہ اساتذہ میں 2014 میں بھرتی ہونے والے 14 ہزار ایجوکیٹرز بھی شامل ہیں

ایجوکیٹرز کی بھرتی 2015 اور 2018میں بھی کی گئی تھی۔

سائنس ٹیچنگ الاونس کی مد میں اساتذہ کو چھ سو روپے ماہانہ کئی سال ادائیگیاں کی جاتی رہیں،سکول سربراہان کو کنٹریکٹ کے دورانیہ میں سائنس ٹیچنگ الاونس کی ریکوری کی ہدایت کر دی گئی۔

صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد نے سائنس ٹیچنگ الاؤنس کی ریکوری پر بھرپور مذمت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ سائنس ٹیچنگ الاؤنس اساتذہ کا بنیادی حق ہے،سائنس ٹیچنگ الاؤنس کی واپسی کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button