جہلم میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر میاں نواز شریف کی تختی لگی نظر آئے گی، بلال اظہر کیانی

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہر طرف تعمیر و ترقی نظر آ رہی ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ فسادیوں نے ملک کی تباہی و بربادی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، انشاء اللہ ملک اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔

چیئر مین قومی و پارلیمانی ٹاسک فورس اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے دینہ کے نواحی علاقہ ککری پوٹھی میں جی ٹی روڈ جودھا براستہ ڈومیلی ریلوے اسٹیشن روڈ 12کروڑ 66لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے ہیں اب اس پر عمل شروع ہو چکا ہے۔ جہلم اور پاکستان کے طول و عرض میں تمام ترقی کے منصوبوں پر میاں نواز شریف کی تختی لگی ہوئی نظر آئے گی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میرے والد محترم مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی بھی صحت کے شعبے میں بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں اور آپ کو ہر شعبہ میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ سوہاوہ کے لیے 15سے 16دیہاتوں میں واٹر سپلائی سکیم لا رہے ہیں۔ باتیں کم کام زیادہ ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ باقی جو عوام کے مطالبے ہیں اس پر بھی کام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنوں سے ملک میں نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ فسادی نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی جانب بڑھے مگر اللہ کے فضل سے ملک دن بدن ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس موقع پر سرکاری حکام نے بلال اظہر کیانی کو سڑک کی تعمیر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔

قبل ازیں بلال اظہر کیانی کا ککری پوٹھی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، سابق ضلعی صدر چوہدری جاوید بوٹا ، کوآرڈینیٹر ایم این اے راجہ علی، ناظم کیانی، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی، شاہین اختر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button