دینہ: شعور گرلز ووکیشنل سنٹر مفتیاں میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

دینہ: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے تعاون سے "شعور گرلز ووکیشنل سنٹر مفتیاں دینہ ” میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری ڈینٹل کیمپ میں المصطفیٰ ویلفیئر کراچی کی 10 رکنی ماہر ڈینٹل سرجنز کی ٹیم نے اپنے معاون سٹاف کے ساتھ کیمپ میں دانتوں کے چیک اپ ادویات، ایکسرے،دانت نکالنا، دانتوں کی بھرائی ، صفائی کی سہولیات 203 مریضوں کو مفت مہیا کیں۔

وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سلیم انور کسانہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور اپنی معاون تنظیمات کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس کیمپ کا انعقاد ممکن ہو سکا اور مریضوں کو انتہائی قابل ڈاکٹرز سے مستفید ہونے کا موقع میسر آیا۔ انھوں نے شعور گرلز ووکیشنل سنٹر کی نئی بلڈنگ کے فیز 1 کے بارے میں تمام مہمانوں کو تفصیلات فراہم کیں۔

آخر میں انھوں نے کیمپ میں خصوصی شرکت پر ڈاکٹر عصمت جاوید ملک (صدر جہلم فورم )، جمیل بھٹی(آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم )، چوہدری عبدالرفیق( چیئرمین کلین گرین پروگرام جہلم فورم )، افتخار احمد مغل (ایگزیکٹو ممبر KORT)، حافظ وسیم انور (ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس )، میاں محمد شازر (نمبردار مفتیاں )، ڈاکٹر زارا (ڈینٹل سرجن افصل ہسپتال جہلم)، واجد کیانی بڑا گواہ ویلفیئر، شکیل کھٹانہ بڑاگواہ ویلفیئر، افضل بھٹی، صوبیدار فیروز پنڈ گل اندازاں ، طاہر برلاس ( فنانس سیکریٹری جہلم فورم) اور المصطفیٰ ویلفیئر کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا جن کے خصوصی تعاون سے مریضوں کو تمام سہولیات انتہائی منظم اور صاف ستھرے ماحول میں مہیا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button